نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارت میں مودی کی انتہاپسند ہندوحکومت نے طالبات کے باحجاب ہونے کا بہانہ بنا کر لڑکیوں کا ایک اور اسکول بند کر دیا۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے اسکول میں حجاب کے ساتھ تعلیم کی مخالفت جاری رکھتے ہوئے اس ریاست میں طالبات کے باحجاب ہونے کا بہانہ بنا کر لڑکیوں کا فاروقیہ اسکول بند کر دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسکول دوبارہ کھولنے کے لئے طالبات کو حجاب اتارنا ہو گا۔ آٹھویں سے دسویں کلاس کی چار سو طالبات نے فاروقیہ اسکول میں بند دروازوں کے پیچھے لڑکیوں کی تعلیم اور حجاب کی حمایت میں نعرے لگائے اور اسکول دوبارہ کھولے جانے کا مطالبہ کیا۔ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں اسکولوں میں مسلمان طالبات کے حجاب کو لے کر گذشتہ سال سے بحران جاری ہے اور باحجاب لڑکیوں کو اسکول میں حجاب پر پابندی کا بہانہ بنا کر تعلیم سے محروم کر دیا گیا ہے اور یہی مسئلہ مسلمانوں اور انتہا پسند ہندوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کا بھی باعث بنا ہوا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے