ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) روس کے صدر نے یوکرین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تو ہماری فوج نے سنجیدہ جنگی کارروائی نہیں کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر  پیوٹن نے روسی پارلیمنٹ سے خطاب میں یوکرین کو دھمکی دی کہ یا تو ہماری شرائط مان لے یا پھر مزید ابتر حالات کے لیے تیار رہے۔روس کے صدر نے یوکرین کو متنبہ کیا کہ گو کہ جنگ کو پانچ ماہ ہوگئے ہیں لیکن اب بھی ہم نے سنجیدہ جنگی کارروائی شروع ہی نہیں کی۔ اگر سنجیدہ کارروائیاں کردیں تو کیا ہوگا۔ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے باعث مزید اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کرنے پر امریکہ اور مغربی ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ قومی سلامتی پر کوئی دباو قبول نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ یوکرین کے صدرولودیمیر زیلنسکی نے دو روز قبل سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یوکرین ریکوری کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں کہا تھا کہ جنگ سے تباہ حال ملک کی بحالی اور ازسرنو تعمیر کے لیے 750 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ روس نے رواں برس فروری کے آخر میں یوکرین میں اپنی فوجیں داخل کردی تھیں اورتاحال یوکرین کے کئی شہروں کا کنٹرول حاصل کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے