سوات (مانند نیوز ڈیسک) واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی سوات (ڈبلیو ایس ایس سی سوات) نے تین روزہ عیدالاضحی آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا، عید کے تین دنوں میں مینگورہ شہر اور ملحقہ علاقوں سے2000ٹن آلائشیں اٹھا کر تلف کی گئی۔ آپریشن میں 500 اہلکاروں بشمول، ڈرائیورز، سپروائزر شامل تھے اسکے ساتھ75 چھوٹی بڑی گاڑیاں، جن میں ڈبلیو ایس ایس سی کی اپنی 36 گاڑیاں شامل تھی جبکہ 39 گاڑیاں کرایہ پر حاصل کی گئی تھی جس کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات مختلف علاقوں اور کلیکشن پوائنٹس سے ڈمپنگ سائیٹ لے جاکر محفوظ طریقے سے تلف ٹھکانے لگایا گیا۔ مینگورہ شہر میں عید الاضحٰی آپریشن کا باقاعدہ افتتاح ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان یوسفزئی نے کیا جنرل منیجر آصف سلیم ۔جبکہ 1334 پر عید الاضحٰی کے تینوں دنوں میں تقریباً 60کے قریب شکایات موصول ہوئیں جن پر فوری کارروائی کی گئی اسکے ساتھ واٹس ایپ پر بھی شکایات مسلسل موصول ہورہی تھی۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کے طرف سے اے سی ریونیو لقمان خان نے ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے افس کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا اور ٹیم کے ساتھ فیلڈ کا وزٹ بھی کیا، ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی عید الاضحٰی آپریشن کا جائزہ لیا اور سنیٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کی، عید الاضحٰی صفائی آپریشن شہر کو صاف رکھنے پر عوام نے ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی کوششوں کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔عید کے پہلے روز تقریباً 800ٹن، دوسرے روز1500ٹن اور تیسرے روز تک 2000ٹن آلائشیں اور جانوروں کی باقیات اٹھا کر ٹھکانے لگادیے گئے۔ جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنئیر شیدا محمد،جنرل منیجر آصف سلیم، جی ایم آپریشنز اینڈ انجنئیرنگ سروسز ذیشان پرویز اور ڈپٹی مینجر سالیڈ ویسٹ طاہر خان اور اسیٹنٹ مینجر وقاص خان نے مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کرتے ہوئے عیدالاضحی آپریشن کی خود نگرانی کیعیدالاضحی قربانی کی جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقوں سے تلف کرنے کے لئے اورلوگوں میں اگاہی پھیلانے کے لئے مینگورہ شہر میں علماء کرام کو خطوط بھیجے گئے تھے اور سوشل موبلائزرز کے ذریعے مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں آگاہی مہم چلائی گئی تھی جبکہ لوگوں میں بائیو ڈیگریڈیبل تھیلے اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے تھے۔عیدالاضحی صفائی آپریشن کے بعد کلیکشن پوائنٹس کو صاف کرکے چونا ڈالا گیا۔ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے ڈمپنگ سائٹ کوترومیرہ،اور باقی دو جگہوں پر آلائشوں کے لئے گڑھے کھودے گئے تھے جس میں قربانی کی جانوروں کی آلائشوں کو ڈال کر اوپر مٹی اور چونا ڈالا گیا۔ آلائشوں کو لے جانے کے بعد ان علاقوں کے سڑکوں کی دھلائی کی گئی۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی صفائی عملے کی ٹیمیوں نے مینگورہ شہر اور مضافات میں ہر گلی، محلے،خالی پلاٹس،کوڑادانوں، کنٹینرز اور نالیوں سے آلائشوں کو اٹھایا ہے اور محفوظ طریقے سے ڈمپنگ سائٹ تک پہنچائے گئے ہیں۔ عیدالاضحی صفائی آپریشن کے ساتھ ساتھ معمول کی مطابق صفائی اور پانی کی فراہمی کی سہولیات بھی جاری رہی۔ عید سے پہلے اور عید کے دوران بارشوں کے ساتھ سڑکوں اور گلیوں سے ملبہ ہٹانے،نکاسی آب کا نظام کو برقرار رکھنے کے لئے عملہ مسلسل کام کرتا رہا ہے۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے شہریوں کو عید الاضحٰی پر صاف ماحول کی فراہمی کے لئے بھر پور کوشش کی۔ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیگٹیو شیدا محمد نے بورڈاف ڈا ئریکٹرز کے جانب سے عید الاضحی صفائی آپریشن کی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا اورانکے تعاون کو سراہاہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ معمول کے دنوں میں بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔