تیمرگرہ (مانند نیوزڈیسک) عید قربان پر تیمرگرہ اور اسکے گردونواح سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ٹی ایم اے تیمرگرہ کی خصوصی صفائی مہم جاری ہے جبکہ صفائی مہم میں ٹی ایم اےتیمرگرہ کی درجنوں اہلکار بھاری مشینری کے زریعے شہری کی صفائی ستھرائی میں مصروف ہےاور عیدالاضحی کی پہلی روز سے اب تک ٹی ایم اے تیمرگرہ نے شہر بھرکی گلی کوچوں سے 124 ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھاکرشہر سے دور ان کے کھڈے کھود کر ٹھکانے لگا دیے جسکی وجہ سے شہر بھر میں کہیں بھی جانوروں کی آلائشیں نظر نہیں آرہی ہے اور شہر کا ماحول صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آرہا ہے جسکی وجہ سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ادھر ٹی ایم اوتیمرگرہ شکیل حیات کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہر بھر کی صفائی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئ تھی جسکی وجہ سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں بھرپور مدد ملی ہے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے تیمرگرہ کی خصوصی صفائی مہم پندرہ جولائی تک جاری رہے گی انہوں نے عوام اور تاجروں سے اپیل کی کہ خصوصی صفائی مہم میں ٹی ایم اے تیمرگرہ کے اہلکاروں سے بھرپور تعاون کریں