ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) سی این جی کی سر کا ری قیمت179.80روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ضلعی انتظا میہ ایبٹ آباد نے شہریو ں سے گزارش کی ہے کہ مقرر کرد ہ نرخ سے زیا دہ وصو ل کر نے وا لے سی این جی سٹیشن کے خلا ف فوری طور پر ضلعی انتظا میہ کے فون نمبر09929310553پر شکا یا ت نو ٹ کروائیں۔  ایبٹ آباد میں سی این جی کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کا نوٹس لیتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرزرک یار خان نے شہر کے تمام سٹیشنوں کا معائنہ اور سی این جی کے ریٹس چیک کیے۔7 سی این جی سٹیشنوں کو سیل اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ سی این جی سٹیشنوں کی جانچ کا عمل جاری ہے۔ شہری سی این جی سے متعلق اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کریں۔اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ شہر کے مختلف پیٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنوں کا معائنہ کیا اور ریٹس چیک کیے۔سی این جی سٹیشن کی جانب سے ریٹس میں اضافے پرمتعدد سٹیشن سیل اور سی این جی مالکان کو ہدایات جاری تحصیل حویلیاں میں سی این جی کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کا نوٹس۔اس طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے حویلیاں میں تمام سی اینڈ سٹیشنوں کا معائنہ کیا اور سی اینڈ جی کے ریٹس چیک کیے۔ 3سی این جی سٹیشنوں کو ریٹس میں اضافے پرسیل اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ قیمتوں کے اضا فے کی وجہ سے کو ل،سائیا زار،اسد اینڈ خا ن اور سربن سی این جی کو بھی سیل کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے