ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں عید الااضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ تمام فیکلٹی اور سٹاف سے ملے اور عید کی مبارک بار دیتے ہوئے عید ملن پارٹی کی تقریب کو خوش آئند قرار دیااور مزید کہا کہ عید ملن پارٹی ہماری روایات کاایک اہم اور خوبصورت حصہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پیغام دیا کہ عیدالااضحٰی ہمیں ایثار، قربانی اور سب سے پیاری چیز اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔عیدالااضحٰی شکر اور خوشی کا تہوار ہے۔عید کا مقصد آپس میں محبت اور رواداری کوفروغ دینا ہے اور آج کے اس پر مسرت دن کے موقع پر ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر مثبت معاشرے کی تعمیر میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔عید ملن کے موقع پر احباب کااکھٹا ہونا اور خوشیوں بھرے لمحات کواجتماعی طور پر گزارنے سے اخوت اور یگانگت پروان چڑھتاہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے