کراچی (مانند نیوز ڈیسک) بھارت سے بحرین جانے والے 2 طیاروں کے کپتانوں نے ائرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے کراچی ائرپورٹ پر ری فیولنگ کے لئے ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔ کپتانوں نے لینڈنگ کی اجازت ملتے ہی طیاروں کو ائرپورٹ پراتارا۔ دونوں پرائیویٹ جیٹ طیارے چینی کمپنی کے تھے اور بھارتی شہر ناگپور سے بحرین جا رہے تھے۔طیارے 12جولائی کی شب 12بجے کراچی ائرپورٹ پر اترے اور ری فیولنگ کے بعد واپس بحرین کے لیے روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق طیارے 12گھنٹے تک کراچی ائرپورٹ پر موجود رہے جہاں انہیں ری فیولنگ کے لیے لینڈنگ کی اجازت دی گئی تھی۔