لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس نے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 14 اضلاع میں 52 ہزار سے زائد اہلکار اور افسران الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، مسلح گارڈ رکھنے اور لڑائی جھگڑے سمیت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی ہو گی۔ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے بتایا کہ 14اضلاع میں 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، ہر حلقے میں اینٹی رائٹ فورس کے 100 اہلکار موجود ہونگے۔وقاص نذیر کے مطابق لاہور کے 4 حلقوں میں 465 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، لاہور میں اے کیٹیگری کے 122جبکہ بی کیٹیگری کے 343 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ لاہورمیں سیکیورٹی پر  8 ہزار سے زائد افسران، اہلکار تعینات ہونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے