بلامبٹ (مانند نیوز ڈیسک) عید قربان پر بلامبٹ اسکے گردونواح سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ٹی ایم اے بلامبٹ کی خصوصی صفائی مہم جاری ہے جبکہ صفائی مہم میں ٹی ایم  اے  بلامبٹ کی درجنوں اہلکار بھاری مشینری کے زریعے شہری کی صفائی ستھرائی میں مصروف ہیاور عیدالاضحی کی پہلی روز سے اب تک ٹی ایم اے بلامبٹ نے شہر بھرکی گلی کوچوں سے 150 ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھاکرشہر سے دور ان کے کھڈے کھود کر ٹھکانے لگا دیے جسکی وجہ سے شہر بھر میں کہیں بھی جانوروں کی آلائشیں نظر نہیں آرہی ہے اور شہر کا ماحول صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آرہا ہے جسکی وجہ سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ادھر ٹی ایم او بلامبٹ اقبال حسن کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہر بھر کی صفائی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گء تھی جسکی وجہ سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں بھرپور مدد ملی ہے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے بلامبٹ کی خصوصی صفائی مہم پندرہ جولائی تک جاری رہے گی انہوں نے عوام اور تاجروں سے اپیل کی کہ خصوصی صفائی مہم میں ٹی ایم اے بلامبٹ کے اہلکاروں سے بھرپور تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے