بخارسٹ (مانند نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کیلئے تیار کئے جانے والے جنگی بحری جہاز کی سٹیل کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ سٹیل کٹنگ کی تقریب رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں منعقد ہوئی، رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا، مہمان خصوصی نے بحری امن و استحکام سے متعلق پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔