اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات پر شدید تشویش ہے، سمجھ سے باہر ہے،نااہلوں کا ٹولہ جو پاکستان پر مسلط کیا گیا معاملات ان کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں سیاسی حل کی کوشش ہے لیکن ہمارے پاس وقت زیادہ نہیں، اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا اس کی ہماری تیاری مکمل ہے۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ غصے اور ضد میں درست فیصلے نہیں ہوتے اب (ن) لیگ کے وزیر بوکھلاہٹ میں اول فول بول رہے ہیں ان کو نظرانداز کرنا بہتر ہے، اب بھی چاہتے ہیں معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جائے، انتخابات کی تاریخ دیں اور الیکشن کے فریم ورک اور نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سر جوڑیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے