بٹ خیلہ(نمائندہ مانند)آل پارٹی کانفرنس ملاکنڈ نے ٹول پلازہ کی تعمیر اور ایکسپریس فیڈ رکو مقامی گرڈ اسٹیشن سے منسلک نہ کرنے کے خلاف شدید ترین مزاحمت کا اعلان کردیا ، ٹول پلازہ میٹریل کو اکھاڑ کر فیڈر کی منتقلی میں تاخیر پرپیسکو افس کے سامنے دھرنا دیں گے ، مشتعل عوام نے جو بھی نقصان کیا اس کی ذمہ داری پیسکو حکام پر ہوگی، منتخب ممبران عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکے ہیں ، ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں بیک وقت دومیڈیکل افیسر کا قبضہ جنگل کے قانون کے مترادف ہے ، ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ ملاکنڈ کی طرف سے منعقدہ آل پارٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ، مقررین میں تنظیم کے صدر سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان ، جماعت اسلامی کے سابق ایم این اے بختیار معانی،امجد علی شاہ ، اے این پی کے ضلعی صدر اعجاز خان ، مسلم لیگ کے سٹی صدر علی محمد، جمعیت علماء اسلام کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا جاوید، تحریک اتحاد قبائل کے سابق سربراہ شفیع اللہ خان ، پیپلز پارٹی کے مسلم خان ، سابق یوسی ناظمین پیر عظمت شاہ ،سکندر حیات ، ایم کیو ایم کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر سلمان ، متحدہ ٹریڈ یونین بٹ خیلہ کے صدر زوار خان ، جنرل سیکرٹری سلطان یوسف ،سابق صدر حاجی شاکراللہ شامل تھے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اعلان کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن 2023 تک ٹیکس فری زون ہے ، مگر اس کے باوجود یہاں کے سرکاری ملازمین اور کنٹریکٹرز سے ٹیکس وصولی شروع کی گئی ہے ، ٹول پلازہ کی تعمیر کا مقصد گاڑیوں سے ٹیکس وصولی ہے ، بجلی ، گیس، ٹیلی فون بلوں میں بلاوجواز او رظالمانہ ٹیکسز کا شامل کیا جاتا ہے ، جس کے خلاف شدید مزاحمت کرکے سڑکوں پر نکل آئیں گے ، احتجاج کے دوران عوام کی جذبات کو کنٹرول کرنا پھر ہماری بس سے باہر ہوگی ، اس لئے حکومت ٹول پلازہ کی تعمیر کا منصوبہ واپس لے کر ایکسپریس فیڈر کو مقامی گرڈ اسٹیشن سے منسلک کیا جائے ، ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دو ایم ایسز کی تقرری کا تنازعہ ختم کرکے ایمرجنسی میں سینئر ڈاکٹر ز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ، ملاکنڈ ٹاپ سے پیران تک روزانہ کی بنیادپر حادثات روکنے کے لیے کلر کہار کی طرح لوڈ گاڑیوں کو کچھ دیر کے لیے ٹھنڈا کرنے کا انتظام کیا جائے ، ڈی ای او فی میل کی تعیناتی کرکے التوا میں پڑے ہوئے فائلز کو مکمل کیا جائے ، یوٹیلٹی بلز سے بلاجواز ٹیکسوں کو ختم کیا جائے ، درائے سوات میں ڈوبنے والے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے