بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک) چین میں ایک شہری نے عمارت کی پانچویں منزل سے گرنے والی 2 سالہ بچی کی جان بچا لی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چینی شخص عمارت کے نیچے بظاہر ایک خاتون کے ساتھ کھڑے ہو کر فون پر کسی سے بات کر رہا تھا کہ اچانک ان دونوں نے دیکھا کہ 1 بچی پانچویں منزل کی کھڑکی میں لٹکی ہوئی ہے اور نیچے گرنے والی ہے۔رپورٹس کے مطابق شین ڈونگ نامی شخص اور خاتون فورا آگے بڑھے اور بچی کو پکڑنے کے لیے اپنے ہاتھ فضا میں بلند کیے۔اس دوران بچی عمارت سے زمین کی طرف آئی لیکن خوش قسمتی سے نیچے کھڑے شخص نے اسے پکڑ لیا اور اس کی جان بچ گئی۔بچی کو فورا سپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کو معمولی زخم آئے ہیں لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے