APP44-08 ISLAMABAD: February 08 – Federal Minister for Information and Broadcasting, Chaudhry Fawad Hussain addressing the book launching ceremony of " Imran Khan Aur Naya Pakistan" . APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ 1985 کی سیاست اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ سیاستدانوں کا عوام کے فیصلے نہ ماننا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ میں ذرا سی بھی جمہوریت ہوتی پنجاب کے الیکشن کے بعد حمزہ استعفیٰ دیتے اور (ن) لیگ اپنی پنجاب کی قیادت کو تبدیل کرتی اپنی غلطیوں پر نظرثانی کرتی، اس کی بجائے ہر صورت کرسی سے چمٹے رہنے کی پالیسی چل رہی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جب عوام نے آپ کے خلاف فیصلہ دے دیا ڈپٹی سپیکر خرید کر عدالتوں کو بلیک میل کرنے سے آپ کیسے حکومت میں رہ سکتے ہیں؟۔فواد چوہدری نے کہا کہ چند صحافی خرید کر رائے عامہ نہیں بنتی اب انفرادیت کا دور ہے، ہر شخص خود فیصلہ کرتا ہے، 1985 کی سیاست اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے