شرینگل (نمائندہ مانند) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب کے زیر صدارت تمام شعبہ جات کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالخالق جان، رجسٹرار بادشاہ حسین، ڈایریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر فرحت اللہ اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر جمعہ محمد سمیت تمام شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیم وتربیت بارے تفصیلی گفتگو ہوئی اساتذہ کے استعداد کار بڑھانے طلباء کی حاضری انشور کرنے اور امتحانات سمیت اکیڈمک کلینڈر پر ڈسکشن ہوئی۔ تمام سربراہان نے اپنے رائے کا کھل کر اظہار کیا اور طلباء کے تعلیم وتربیت سے متعلق مفید مشورے دئے۔ وائس چانسلر نے شرکاء سے کہا کہ ہمارا ایجنڈا اور منشور بلکل واضح ہے ہمارا بنیادی مقصد طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ہے اس مقصد کیلئے فوری سٹریٹیجی بنانا چاہتا ہو آپ سب کی معاونت درکار ہے۔ جامعہ کے بنائے ہوئے رولز ریگولیشن پر من وعن عمل کرنے کے پابند رہینگے۔ طلباء کو بنیادی سہولیات مہیا کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھا رہے ہے۔ اساتذہ طلبائکی تعلیم وتربیت کیلئے اخلاص نیت سے کام کرے جو بھی مشکل درپیش ہو ہمارا آفس ہر کسی کیلئے کُھلا رہیگا ہم ایک ٹیم بن کر طلباء کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے اور جامعہ کے ترقی کیلئے جدوجہد کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے