پبی (نما ئندہ مانند )قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس/ نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ میں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس زیر صدارت بور ڈ چیئر مین محمد اشفاق خان منعقد ہوا جس میں بورڈ کے ممبران نے شر کت کی اجلاس میں ہسپتال اور میڈیکل کالج کے بہتری مریضوں کو بہترین سہو لیات فر اہمی اور دیگر درپیش مسا ئل کو تفصیلی بات چیت کی اور ہسپتال اور میڈیکل کالج کے حوالے سے اہم فیصلے کئے بعد میں بورڈ آف گورنرز کے میٹنگ کے بعد چیئر مین محمد اشفاق خان کے ہمراہ ممبران نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا