ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خصوصی کورونا ویکسینیشن مہم (25 جولائی تا 25 اگست 2022)ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد اور محکمہ صحت کے تعاون سے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت 12 سال سے زائد افراد کی پہلی، دوسری اور بوسٹر ڈوز ویکسینیشن جاری ہے اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 ایبٹ آباد علی شیر خان خلیل نے ایم ٹی آئی، ایوب ٹیچنگ، آئینور ہسپتال منڈیاں میں مریضوں ہسپتال آنے والے شہریوں کی ویکسینیشن یقینی بنائی۔شہریوں سے گزارش ہے کہ خصوصی کورونا مہم کے دوران اپنی ویکسینیشن یقینی بنائیں۔آخر میں انہو ں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کیہال میں کورونا ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا اور جائزہ ویکسینیشن کے عمل کا جا ئزہ لیا۔