اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان نے 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ کی ٹارچ ریلے کو مقبوضہ جموں و کشمیر سے گزارنے پر عالمی کھیلوں کے اس ایونٹ کو سیاسی رنگ دینے کی کو شش کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت کی مذموم حرکت کے بعد کھیل کا بائیکاٹ کر دیا اور کہا ہے کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ اس طرح کے اشتعال انگیز اور ناقابل دفاع اقدامات ناجائز قبضے کو درست نہیں کر سکتے، معاملے کو انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے ساتھ بھی اعلی سطح پر اٹھایا جائے گا۔ بھارت کے شہر چنائے میں 28جولائی سے 10اگست تک 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کا انعقاد ہو رہا ہے، تاہم بھارت کی جانب سے کھیل کو سیاسی رنگ دے دیا گیا ہے، جس پر پاکستان نے بھارت کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو انٹرنیشنل چیس فیڈریشن نے بھارتی شہر چنائے میں شطرنج مقابلوں میں مدعو کر رکھا ہے، جس کے لیے پاکستانی دستہ پہلے ہی تربیت کر رہا تھا، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بھارت نے عالمی کھیلوں کے اس ایونٹ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔ترجمان نے کہا اس ایونٹ کی ٹارچ ریلے کو مقبوضہ جموں و کشمیر سے گزارا گیا، مشعل کا ریلے 21جولائی کو سری نگر سے گزرا گیا، تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو نظر انداز کر کے بھارت نے عالمی برادری کو دھوکا دیا ہے، بین الاقوامی برادری کسی بھی صورت اسے قبول نہیں کر سکتی۔ترجمان نے مزید کہا بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ اس طرح کے اشتعال انگیز اور ناقابل دفاع اقدامات ناجائز قبضے کو درست نہیں کر سکتے، احتجاج کے طور پر پاکستان نے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس معاملے کو انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے ساتھ بھی اعلی سطح پر اٹھایا جائے گا، پاکستان عالمی برادری سے بھی پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارتی زیر قبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں بند کرائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے