ہنگو(شعبہ تعلقات عامہ)
محرم الحرام 2022کےپرامن انعقاد کےلیے ڈی پی او افس ہنگو میں اہم اجلاس کا انعقادکیاگیا ۔اجلاس میں ڈی پی او ہنگوآصف بہادر، کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کرنل خرم جاوید، ونگ کمانڈر لیفٹینینٹ کرنل علاولدین،ڈپٹی کمشنرہنگو رفیق مہمند نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ہنگو میں امدہ محرم الحرام2022 کیلئے تیاری ،طریقہ کار اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں حالیہ محرم الحرام کےدوران ضلع بھر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے اورتمام مجالس عزاء اور جلوسوں کےتحفظ کویقینی بنانے کیلئے جامعہ لائحہ عمل مرتب کرلیاگیا۔اس موقع پر ڈی پی او ہنگو آصف بہادر نے عسکری قیادت اور ڈپٹی کمشنرکو امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کےبارے میں پروجیکٹر کی مدد سے بریفنگ دی۔ڈی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کےموقع پر امن وامان برقراررکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائےجائینگےاورکسی کو امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف بہادر کا کہنا تھا کہ انے والے محرم الحرام 2022کےدوران ضلع بھرمیں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت امام بارگاہوں،مساجد پر پولیس کے اہلکارتعینات کئے جائینگے جبکہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں اور اہم مقامات پراضافی ناکہ بندیاں قائم کی جائینگی جبکہ امام بارگاہ میں داخل ہونے والوں کی پراپر تلاشی کویقینی بنایاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی قعطی اجازت نہیں دی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے