جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبرجمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قیمت خیل تپہ کے مشران حکم خان، سید جلال،حاجی نعمت خان،شیرا گل و دیگر نے کہا ہے کہ وادی تیراہ کے علاقے سور کس میں ہم پرملک تیمور ولد ملک احمد خان کے خاندان نے فائرنگ کی جس سے ہمارے دو افراد شدید زخمی ہوئے،انہوں نے کہا کہ تیمور کے ساتھ دو پولیس اہلکاروں صادق اور سعید نے بھی اپنی وردی کا ناجائز استعمال کرکے ہم پر فائرنگ کی جبکہ یاقوت شاہ نامی شخص نے بھی فائرنگ کی جس کے خلاف ہم نے پولیس میں بھی رپورٹ درج کرلی ہے اس لئے پولیس ان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔انہوں نے کہا کہ ملک تیمور ہماری تیراہ رجسٹریشن میں بھی رکاوٹ بنے رہے کیونکہ وہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے رجسٹریشن کررہے تھے، ہم نے اپنی ابا و اجداد زمینوں پر خیمے لگائے تھے تیمور خاندان نے حملہ کرکے سامان سمیت تمام خیموں کو جلادیئے۔انہوں نے کہا کہ تپہ قیمت خیل کے ساتھ اس معاملے میں تیمور خاندان کا اگر کوئی اعتراض ہے تو ہم ان کے ساتھ علاقے کے روایات کے تحت جرگے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے27 برگیڈکمانڈر، کورکمانڈر، ڈی پی او خیبر اور متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور  کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو سخت احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے