جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں جوابی پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ملک حاجی تیمور آفریدی نے اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکم خان قیمت خیل خاندان کے ساتھ پانچ دفعہ جرگہ کیا مگر ہر دفعہ اس نے فرار کی راہ احتیار کرلی، انہوں نے کہا کہ جرگے کے دوران زمین پر قبضہ جرگے روایات کے خلاف ہے۔میرے گھر سے ان پرایک فائر بھی نہیں ہو ا ہے،صرف ان کا غیر روایتی اور غیر قانونی قبضہ ختم کرایاجس میں سرکاری پولیس نے امن و امان کی خاطرکیلئے کاروائی کی۔انہوں نے کہا کہ قیمت خیل کا سورکس میں کوئی آبائی زمین نہیں،ان کے ساتھ ہر قسم جرگے کیلئے اب بھی تیار ہیں۔ملک حاجی تیمور آفریدی نے مزید کہا کہ حکم خان قیمت خیل جس علاقے سے تعلق رکھتا ہے وہاں اپنی سروے کروائیں، سورکس میں انکی کوئی گھر جائیداد نہیں اسلئے یہاں انکی رجسٹریشن کاکوئی حق نہیں بنتا۔انھوں نے ڈی پی او خیبر اور سیکیورٹی فورسز کے اعلی افسران سے مطالبہ کیاکہ حکم خان کے خلاف کاروائی کرے کیونکہ انہوں نے اپنے ساتھ 302کے ملزمان کو بیٹھایاکہ جس سے حالات کے خراب ہونے اور امن کی فضاء خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے قیمت خیل کے کاروائیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے