شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد نعیم انور نے شانگلہ بشام میں نئے تعمیر شدہ عدالت کا افتتاح کردیا،جس سے بشام مضافات سمیت کوہستان کے سائیلین مستفید ہونگے۔تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ کے تحصیل بشام میں نئے تعمیر شدہ عدالت کا افتتاح کردیا گیا جس سے بشام مضافات سمیت کوہستان کے سائیلین مستفید ہونگے۔وکلاء کا اظہار اطمنان۔نئے عمارت کا افتتاح محمد نعیم انورجسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں کثیر لوگوں نے شرکت کی۔ جسمیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ فرزینہ شید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کولئی پالس کوہستان شاہ ولی اللہ، صدور بار و دیگر وکلاء نے بھر پور شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ایک بنیادی جز ہے اور عدالت کا بنیادی مقصد انصاف فراہم کرنا ہوتا ہے جبکہ بنچ اور بار ایک گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں وکلاء نے اپنے مشکلات مہمان خصوصی کو پیش کیئے جسکے حل کیلئے یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر شانگلہ کے معروف قانون دان سلطان روم خان ایڈوکیٹ و دیگر بار ممبران،صدور،سیکرٹریز اور دیگر عہدیداروں نے بھی مہمان خصوصی جسٹس محمد نعیم انور کو یادگاری طحائف پیش کئے۔اس موقع پر نئے بلڈنگ کی فراہمی پر وکلاء نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بلڈنگ کے حد تک مسائل کم ہوجائے گے۔