شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کے سلسلے میں داخلہ مہم کا اغاز ہوا۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر الپوری میں بچوں کو داخل کراکر داخلہ مہم 2022 کا اغاز کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بشام آصف واجد، سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر الپوری اورنگزیب، اے ڈی ای اوز عاصم افسر، عبیداللہ، کفایت اللہ اور شرافت علی اور ہیڈ ماسٹر عادل شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان نے کہا کہ تعلیم ترقی کا پہلا زینہ ہے اور قوموں کی ترقی کا انحصار تعلیم کی ترقی میں مضمر ہے اسلئے ہمیں تعلیم کی شعبہ میں ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہئے اور اس داخلہ مہم کو کامیاب بنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بحثیت قوم ترقی کرنے کیلئے جدید تعلیم کی طرف توجہ دینی چاہئے اوربچوں کی جدید خطوط پر تعلیم و تربیت کرنی چاہئے تاکہ وقت حاضر کی ضرورتوں اور چیلنجوں کا مقابلہ ہو۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ رہے اور انہیں سکولوں میں داخل کراکر اپنی قومی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان نے کہا کہ اس سال داخلہ مہم کیلئے وزیر تعلیم خیبر پختونخوا،  سیکرٹری تعلیم اور ڈائریکٹر تعلیم کی ہدایات کی روشنی میں جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے اور پورے ضلع میں ضلعی ایڈمنسٹریشن اور منتخب نمائندوں سے ملکر بھر پور مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا سرکاری سکولوں میں بچوں کو کتابیں، بہترین بلڈنگز اور فرنیچر دے رہی ہے اور قابل اساتذہ میسر ہیں تو عوام کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے