چترال (مانند نیوز ) چترال میں ماروی اڈہ کا افتتاح ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال مہمان حصوصی تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر ماروی بس سٹینڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک محتصر مگر بارونق تقریب بھی منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک معیاری  اور ایسے اڈہ کا افتتاح کیا جہاں مسافروں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کیلئے بھی ہر قسم کی سہولیات میسر ہوگی۔ اس اڈہ میں خواتین کیلئے علیحدہ انتظارہ گاہ، واش روم اور  مسافروں کیلئے نماز کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ڈپٹی کمشنر  چترال نے شرکاء سے اظہار حیال کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں معیاری اڈہ کی شدید ضرورت محسوس ہوتی تھی اور ہماری کوشش ہوگی کہ جگہ جگہہ چھوٹے چھٹے غیر قانونی اڈوں کو حتم کرکے  تمام گاڑیاں ایک ہی اڈہ سے جائے جہاں مسافروں کو تمام تر سہولیات میسر ہو۔ انہوں نے ماروی اڈہ کے منیجنگ ڈائیریکٹر سے بھی حواست کی کہ وہ طلباء اور معزور افراد کیلئے اپنے گاڑیوں میں حصوصی رعایت رکھے تاکہ ان کو رعایتی نرح پر ٹکٹ ملے اور وہ کم پیسوں پر سفر کرسکے۔ تقریب سے خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان، منیر کاکی جان، حاجی محمد سلطان  اور دیگر نے بھی اظہار حیال کیا۔ مولانا خلیق الزمان نے کہا کہ کوئی بھی کاروبار جو عوام کو فائدہ پہنچاتا ہے وہ بھی عبادت کے زمرے میں آتا ہے اور اس پر اجر ملے گا۔ انہوں نے بھی اڈہ مالکان پر زور دیا کہ وہ کوشش کرے کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے اور ان کے ساتھ ٹکٹ  یعنی کرایہ میں بھی رعایت کرے  تاکہ اس اڈہ سے لوگ مناسب کرایہ پر سفر کرسکے۔ ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے  منیجر وحید نے کہا کہ ہم نے زیادہ تر نئی گاڑیاں لائی ہیں جن میں ٹی وی کے علاوہ ٹھنڈا پانی کیلئے فریزر، ائیر کنڈیشنڈ اور دیگر سہولیات میسر ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن خواتین کے ساتھ کوئی مرد نہیں ہوتا تو دیگر اڈوں والے ان سے دگنا کرایہ اس لئے وصول کرتے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ کسی مرد کو نہیں بٹھایا جاسکتا مگر ہم ایسا نہیں کریں گے ہم اسی ایک ہی سیٹ کے کرائے پر اسے منزل مقصود تک پہنچائیں گے اور حالی سیٹ کا نقصان ہم خود برداشت کریں گے۔  ماروی اڈہ کے مالک اور منیجنگ ڈائریکٹر حاجی گل محمد نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اس اڈہ میں تین سال تک کسی گاڑی، ڈرائیور سے اڈہ کا ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا کیونکہ ٹرانسپورٹر حضرات کچھ تو کرونا وائیریس کی وجہ سے اور کچھ آئے روز مہنگائی کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ مصیبت کے اس گھڑی میں ان  کو ریلیف دے۔ تقریب کے احتتام پر شرکاء کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔ یہ تقریب مولانا خلیق الزمان کے دعائیہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی  جن میں بڑی تعداد سول افسران، پولیس افسران، چترال لیویز، صدر تاجر یونین، ٹرانسپورٹ یونین کے عہد داران اور سول سوسائیٹی کے اراکین بھی شامل تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے