تخت بھائی (مانند نیوز ڈٰیسک) جامعہ ضیاء العلوم ٹکر روڈ تخت بھائی میں رات ڈھائی بجے دیوار پھلانگ کر داخل ہونے والا مشکوک شخص کو طلباء نے گرفتار کرلیا۔ اس کی حرکات اور سکونات انتہائی مشکوک لگتے ہیں۔ دوران تفتیش اس نے خود کو بھارت کے شہر میاں والی کا باشندہ ظاہر کیا۔ جامعہ ضیاء العلوم ٹکر روڈ تخت بھائی کے مہتمم مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی کی اطلاع پر ساڑوشاہ پولیس ضیاءالعلوم پہنچ گئے اور مشکوک شخص کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ تفتیش کے لئے پولیس اسٹیشن لے گئے۔زرائع کے مطابق وہ ہاتھ اٹھاکر رام رام پکارتا تھا۔ واقعے سے مدرسے میں کھلبلی مچ گئی۔