مکہ مکرمہ (مانند نیوز ڈیسک) مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے اطراف لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے مطابق کعبتہ اللہ کے اردگرد لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے باعث نصب کی گئی تھیں۔ سعودی حکام نے کہا کہ اب زائرین حجر اسود کو چھو سکیں گے اور بوسہ بھی دے سکیں گے، اس کے علاوہ زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے،خانہ کعبہ کے ارگرد رکاوٹوں کو حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے صدر شیخ عبدالرحمن السدیس کے حکم پرہٹایا گیا۔واضح رہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے باعث لگائی گئی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے