اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتا ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی کے ساتھ کھڑا ہے، بین ریاستی تعلقات باہمی احترام، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے مسائل کے پرامن حل پر مبنی ہونے چاہئیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے، تائیون کی صورتحال کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا پہلے ہی یوکرائن کے تنازعے کی وجہ سے سلامتی کی ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے، ایسے میں دنیا ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی جس کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے