پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک یوتھ موومنٹ کے رہنما میر افضل خان طوری، شعبان علی، سید جلیل حسین، شفیق مطہری، محمود طوری او دیگر رہنماؤں نے ضلع کرم کے سماجی رہنما عبدالخالق پٹھان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے رہنماؤں نے کہا کہ عبدالخالق پٹھان امن کے داعی اور کرپشن و منشیات کے خلاف ہے اس وجہ سے عوام ان کے گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہی ہے انہوں نے منشیات اور کرپشن کے خلاف منظم احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا رہائی نہ ملی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا رہنماؤں نے کہا کہ محرم الحرام کے ان ایام میں نواسہ رسول نے ظلم کے  خلاف آواز اٹھائی اس لئے ہم بھی مظلوم کی حمایت اور ظلم کے خلاف متحد ہیں پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مین روڈ پر احتجاج کرکے روڈ بند کرنے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے