دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک کا این ایچ اے حکام کے ساتھ لواری ٹنل کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔ڈپٹی کمشنر نے این ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ بھاری لوڈ لیجانے والی گاڑیوں کو ٹنل کے اندر ھر گز نہ چھوڑے۔ اس کے ساتھ این ایچ اے مین سڑک کے ٹھیکداروں کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ گاڑیوں کیلئے آلجزیرہ ھوٹل کے مقام پر کانٹا لگانے کا انتظام کریں تاکہ بھاری وزن سے سڑک متاثر نہ ھوسکے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سّید عامر علی شاہ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکبر خان شینواری،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو اشتیاق احمد اور این ایچ اے حکام نے شرکت کی۔