دیرلویر (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم دیرلویر کے زیر اہتمام داخلہ مہم کا آغاز ہوگیا۔اسکول سے باہر بارہ ہزار بچوں کو داخل کروانے کا ہدف مقرر۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی کی قیادت میں داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے بچوں،مقامی شہریوں اور اسکول کے طلباء نے شرکت کی،شرکاء نے اس موقع پر بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر تعلیم کی اہمیت کے بارے میں نعرے درج تھے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد زبیر خان نیازی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد امین اور تحصیل تیمرگرہ کے چیئرمین مولانا مفتی قاضی عرفان،  والدین نے بچوں میں اسکول بیگ تقسیم اور داخلہ رجسٹر میں ان کے نام رجسٹرڈ کروائے۔مقررین نے اس موقع پر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ داخلہ مہم کو کامیاب کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔صوبائی حکومت نے ضلع دیر پائین میں تقریباً ایک ہزار (1000) اساتذہ بھرتی کئے ہیں۔جن میں سے 920 اساتذہ پرائمری سکولوں میں بھرتی کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کئے کہ تحصیل اور سب ڈویژن لیول پر داخلہ مہم چلائیں اور علاقائی مشران کو بھی مہم میں شامل کریں۔ صوبائی حکومت کیطرف سے بالکل مفت کتابیں اور تعلیم مہیا کر رہی ہے لہذا والدین کو درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پرنسپلز اور اساتذہ کو آگاہ کیا کہ کسی بھی مسئلہ کیصورت میں ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین کیساتھ رابطہ کرسکتے ہیں۔تحصیل ناظم عرفان الدین نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ائمہ کرام  اگلے جمعہ کے خطبہ میں سکول داخلہ مہم کے حوالے سے خصوصی بیان کریں۔داخلہ مہم میں  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع دیر پائین محمد امین، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرایجوکیشن  جمال الدین، اے ڈی ای او وجیہ الدین، اے ڈی ای او توصیف، محمد اکرام سپرنٹنڈنٹ، تحصیل ناظم مفتی عرفان الدین، پرنسپلز،  اساتذہ، طلباء  اورایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں ایجوکیشن کمپلیکس سے بلامبٹ چوک تک داخلہ مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین کے زیر نگرانی واک کا اہتمام کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے