سوات (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد کی زیرِ صدارت اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانچ اگست کو یوم استحصال کمشیر کے طور پر منانے اور کشمیریوں سے یک جہتی کے لئے تقریبات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں ضلعی محکموں کے سربراہان اور نمایندے اور ضلعی انتظامی آفیسرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف ضلعی محکموں کی جانب سے دن کی مناسبت سے ترتیب دئے گئے تقریبات پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے ڈی سی سہیل احمد نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے منظم طریقے سے تقریبات منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دن منانے کا مقصد بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور مقبوضہ کشمیر کی جدا گانہ حیثیت ختم کرنے کے خلاف اواز بلند کرنا اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے