اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ماڈل و اداکارہ زرنش خان نے کہا ہے کہ ’سمجھوتوں‘ سے متعلق ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا، وہ کسی طرح بھی تضحیک آمیز یا پرتشدد تعلقات کی حمایتی نہیں۔زرنش خان نے ایک روز قبل انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو زندگی میں سمجھوتوں کی اہمیت سے متعلق بتایا تھا۔انہوں نے جو تصویر شیئر کی تھی، اس میں ایک ماں اپنی بیٹی کے آںسوں پوچھ کر انہیں سمجھوتہ کرنے کا درس دیتی رکھائی دی تھیں۔زرنش خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ یہ سمجھ کر آگے بڑھا جائے کہ حالات کس طرح کے بھی ہوں مگر سمجھوتوں کے بغیر زندگی نہیں چل سکتی یا آگے نہیں بڑھ سکتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے