نوشہرہ (نمائندہ مانند) نوشہرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شہنشاہ پر نامعلوم کارسوار کا حملہ، بال بال بچ گئے، نامعلوم کارسوار ٹکرمارنے کے بعد فرار، پریس کلب میں ھنگامی اجلاس، تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شہنشاہ آج صبح گھر سے پریس کلب آرہے تھے کہ نوشہرہ شوبرا چوک میں سکول کے سامنے کار سوار نے ٹکر ماری جس سے انکے پاؤں کو معمولی چوٹ لگی، کار سوار ٹکر مارنے کے بعد فرار ھوگیا، اطلاع پر ایس ایچ او کینٹ نگاہ فوری طور پر موقع پر پہنچے جہاں انہوں نے پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شہنشاہ سے بیان لینے کے بعد شوبرا چوک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ۔اس حوالے سے پریس کلب کے جنرل سکریٹری شہنشاہ نے واقعہ کی تصدیق کی ہے، پریس کلب نوشہرہ میں اس حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پریس کلب ممبران نے شرکت کی اجلاس میں واقعے پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا گیا صدر پریس کلب حافظ تفہیم الرحمان نے کہا کہ دنیا بھر میں صحافیوں کو حادثات میں نشانہ بنایا جانا معمول ہے اور یہ واقعہ بھی ایسا لگتاہے، انہوں نے کہا کہ اگر چہ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے لیکن ہمیں تحفظات ہیں شوبرا چوک میں ارد گرد کیمرے لگے ہیں پورے نوشہرہ کینٹ آن کیمرہ ہے لیکن ابھی تک موٹر کار اور کارسوار کی شناخت نہ ہونا سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں فوری ریسپانس نہیں ملا اور مبینہ حملہ آور کی معلومات اور قانونی کاروائی نہ ہوئی تو ھم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔