پاراچنار (مانند نیوز) پولیس لائن پاراچنار میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ضلع کرم ارباب شفیع اللہ نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف کرم پولیس کی جوانوں کی قربانیاں قابل قدر ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تقریب میں شہدا کے لواحقین اور گورنر ماڈل ہائی سکول کے طالب علوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پولیس شہدا کے لواحقین نے  اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہر قسم قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے اس سے قبل پولیس لائن میں شہدا کی یاد میں قرآن خوانی کی گئی اور شہدا کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی بعد ازاں ڈی پی او ارباب شفیع اللہ،ڈی ایس پی کریمان علی اور،پے آفیسر مجاہد حسین مختلف علاقوں میں شہدا کی قبروں پر حاضری دی اور شہدا کی قبروں پر پھولوں کے گلدستے چڑھائے اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے