ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ ہنگو ان ایکشن، مختلف بازاروں میں چھاپے، دکانداروں کو خلاف ورزی پر جرمانے، اے سی ریونیو نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد رفیق خان مہمند کی  ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہنگو آمان اللہ نے تحصیل ہنگو میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائینہ کیا اور ان پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ اسکے علاوہ انھوں نے ہنگو بازار میں مختلف اشیائے خوردونوش کی دکانیں، جنرل سٹورز، کاسمیٹکس سٹورز اور بیکریز چیک کئیں۔ اشیائے خورد و نوش کی دکانوں کی صفائی ستھرائی،  نرخناموں کا جائزہ لیا۔ اورزائدالمیعاد اور غیرمعیاری اشیاء رکھنے  والے متعدد دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی اور ان پر جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، اشیاء خوردنوش کی خودساختہ قیمتیں، کم وزن کے نان فروخت کرنے، اور صفائی ستھرائی کا خلاف نہ رکھنے والوں کے خلاف مزید بھی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے