بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں اسی لئے ضلعی انتظامیہ شہری و دیہاتی علاقوں میں جاکر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور عوام سرکاری افسران و محکموں میں بلا جھجک آئیں اور کسی شکایات کی صورت میں ہم سے رابطہ کریں عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا ترجیحات میں سے ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ضلع بٹگرا م کی تحصیل الا ئی میں منعقدہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے مسا ئل کا جواب دیتے ہو ئے کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر آلائی محمد داود سلیمی، تحصیل چئیرمین آلائی، ٹی ایم او آلائی، تحصیلدار و ریونیو سٹا سمیت محکمہ 1122، محکمہ تعلیم، ایریگیشن، محکمہ پولیس، محکمہ صحت، واپڈا، سوشل ویلفیئر، کمیونیکیشن اینڈ ورکس سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران کے علاوہ منتخب ممبران و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے مختلف محکموں کے خلاف اپنی شکایات پیش کیں جن میں صفائی ستھرائی، نکاس آب، بجلی، واٹر سپلائی سکیموں،سڑکوں کی ابتر حالات، جنگلات، گلی کوچوں کی تعمیر و مرمت، سولر لائٹس اور ہسپتالوں سے متعلق مسائل شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے جبکہ باقی مسائل کو اسسٹنٹ کمشنر آلائی کو اپنی نگرانی میں متعلقہ محکموں کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔