بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) ایکسپریس فیڈر کو بٹ خیلہ گرڈ سے منسلک کر دیا گیا مسلم لیگ (ن) ملاکنڈ کے صدر سجاد خان نے بٹن دبا کر منصوبے کا افتتاح کیا 4کلومیٹر ڈسٹری بیوشن لائن پر 1کروڑ76لاکھ روپے لاگت آئی ہے جس سے بجلی کے 6ہزار صارفین کو لووولٹیج ٹریپنگ اور اضا فی لوڈشیڈنگ سے نجات مل جائے گی اس سلسلے میں بٹ خیلہ گرڈ میں تقریب ہوئی جس میں ایس ای سوات سرکل نذیر خان ایکسین درگئی اکرام اللہ ایکسین گرڈزنذیر خان ایس ڈی اوز امیر محمد نثار محمد ریحان خان لائن سپرٹینڈنٹ محمد ارشاد اعجاز الحق مقصود احمد اورطارق خان کے علاوہ مسلم لیگ تحصیل بٹ خیلہ کے صدر حاجی جاوید الف خان تحصیل بائزئی کے صدر نجیم خان بٹ خیلہ کے صدر علی محمدوکیل خان ارشد علی خان نثار اکبر لطیف خان اور میجر نور کرم بھی تقریب میں موجود تھے سجاد خان نے اس موقع پرملاکنڈ ڈویژن میں بجلی کے ریکارڈ منصوبوں کی تکمیل اور مذید منظوری پر وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کو خراج تحسین پیش کیا انھوں نے انجینئر امیر مقام سے اپیل کی کہ وہ عوام کے مفاد میں بٹ خیلہ کیلئے علیحدہ ایکسین اور آراو آفس سمیت سرکل آفس اور کیٹگری اے ہسپتال بٹ خیلہ کیلئے سپیشل لائن کی منظوری دیں تاکہ مشکلات کا خاتمہ ہو سکے اور عوام کو سوات اور در گئی کے چکروں سے نجات مل سکے انھوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے بھی اپیل کی کہ فری ٹیکس زون ہونے کے ناطے ملاکنڈ ڈویژن کے صارفین بجلی کے بلوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا خاتمہ کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے