بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) ملاکنڈ میں یوم شہدائے لیوی فورس عقیدت واحترام سے منایا گیااس سلسلے میں لیوی لائن میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کمانڈنٹ لیوی اور ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان یوسفزئی نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فورس کے چاک وچوبند دستہ نے سلامی پیش کی صوبیدار میجر سمیع اللہ با چہ سمیت مختلف تھانوں کے پوسٹ کمانڈر کثیرتعداد میں اس موقع پر موجودتھے بعدازاں کمانڈ نٹ لیوی  اورصوبیدار میجر نے تھانہ ٹاؤن جبکہ درگئی میں اسٹنٹ کمشنر محب اللہ یوسفزئی کے ہمراہ شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی اس موقع پر انھوں نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقاتیں بھی کیں اسی طرح اسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ ڈاکٹر طیب حیات اور ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر نو ر نواز خان نے بھی آلہ ڈھنڈ میں شہدا ء کی قبروں پر جاکر پھول کی چاردیں چڑھائیں دریں اثنا ء کمانڈنٹ عارف خان یوسفزئی نے امن وامان کے قیام عوام کے جان ومال کے تحفظ اور منشیات وجرائم کے خاتمے کیلئے ملاکنڈ لیوی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاانھوں نے کہا کہ اگر آج ہماری سرحدیں محفوظ اور اندرونی و بیرونی خطرات سے نبرد آزما ہو کر پر سکون زند گی گزارہے ہیں تو اس پیچھے ہماری فورسز کی جانوں کا نذرانہ شامل ہے انھوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہدا ئے اور محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے