ہریپور (مانند نیوز ڈیسک) سنٹرل جیل ہریپور میں پانچ درجن سے زائد قیدیوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی۔صوبائی حکومت اور آئی جی جیل خانہ جات کی ہدایت پر سنٹرل جیل ہریپور میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تعاون سے قیدیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔جمعرات کے روز جیل کے اندر پانچ درجن سے زائد قیدیوں کو ویکسین لگانے کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ہری پور محمد اعظم، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اختر حسین شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سپرنٹنڈنٹ محمد حامد اعظم نے جیل اور محکمہ صحت کے عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی قیدی ویکسینیشن کے عمل کے بغیر نہ رہے،کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن لگانا ناگزیر ہوچکا ہے محکمہ صحت کے عملے نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ویکسینیشن کا عمل مکمل ہونے تک محکمہ صحت کا عملہ جیل کے اندر کام کرتا رہے گا