ہزارہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس  نیاز نے کہا ہے کہ میرا دفتر ہر وقت شہدائے کے اہل خانہ کیلئے شہداء سہولیات فراہمی کا ڈیسک ہے اور خیبرپختونخواہ پولیس شہداء کے بچوں کے خوابوں کو پورا کرنے میں اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے۔خیبرپختونخواہ پولیس نے ہمیشہ دہشتگردی کے خاتمہ اور قیام امن کیلئے لازوال قربانیاں پیش کی جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی، مقررین 04اگست یوم شہداء پولیس ملک بھر کی طرح ہزارہ ریجن میں بھی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا- ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کی ہدایات پر ہزارہ کے تمام اضلاع میں یوم شہداء کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ہزارہ ریجن کے ہیڈ کواٹر ایبٹ آباد میں ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز اور ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کی زیرسرپرستی جلال بابا آڈیٹوریم میں تقریب منعقد کی گئی جس میں شہداء ایبٹ آباد پولیس کے اہل خانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انکے علاوہ ڈی سی ایبٹ آباد طارق سلام مروت، ایم این اے عظمی ریاض جدون، ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ، جنرل (ر) ایاز سلیم رانا،سول سوسائٹی نمائندگان، میڈیا نمائندگان، تاجر برداری اور مسلم سکول ایجوکیشن سسٹم کے اساتذہ و طالبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازقومی ترانہ پیش کیا گیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض اے ایس پی ریشم اور ایس پی انوسٹی گیشن محمد اشتیاق احمد نے سرانجام دیئے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اس وجہ سے اہمیت کا حامل ہے کہ جنہوں نے اپنے فرض کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانہ پیش کیئے۔ ایک وقت تھا جب پولیس دہشتگرد وں کے نشانے پرتھی ان حالات میں بھی پولیس سینہ تان کر کھڑی رہی اور اپنے فرائض منصبی ادا کرتی رہی۔ شہداء کے بچوں کو دیکھ کر خوشی ہے کہ وہ اپنے شہید والد کے خواب کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں اور خیبرپختونخواہ پولیس شہداء کے بچوں کے خوابوں کو پورا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں کررہی ہے، دی مسلم سکول کے بچوں نے بہترین انداز سے ہمارے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور ہ میں جذبات کو مزید اجاگر کیا۔ ہماری بھی یہ خواہش ہے کہ اللہ ہ میں بھی اس ملک کی سلامتی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہادت کا درجہ نصیب فرمائیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر مزید کہا کہ میں شہدائے ہزارہ پولیس کے تمام اہل خانہ کو یہ پیغام دیتا ہو کہ میرا دفتر ہر وقت شہدائے کے اہل خانہ کیلئے شہداء سہولیات فراہمی کا ڈیسک ہے کسی بھی وقت کسی بھی دن وہ اپنے مسائل اور کسی بھی کام کے سلسلے میں مجھے آکر مل سکتے ہیں اور میری یہ کوشش ہوگی کے میں انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکوں، تقریب سے ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان، ایم این اے عظمی ریاض جدون، ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ، جنرل (ر) ایاز سلیم رانانے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت و خراج تحسینپیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس نے ہمیشہ دہشتگردی کے خاتمہ اور قیام امن کیلئے لازوال قربانیاں پیش کی جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی ہم اس موقع پر شہداء پولیس اور انکے تمام اہل خان کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے شہداء کے اہل خانے میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے