پشاور (مانند نیوزڈیسک) امیرمقام نے کرک کے سیلاب زدگان میں امدادی چیک تقسیم کردئیے۔وزیراعظم  کے مشیر امیرمقام نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ علاقہ   تحصیل تخت نصرتی کا دورہ کیا۔ اور  نقصانات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سیلاب سے نقصانات بارے بریفینگ دی۔ انجینئر امیرمقام نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہمشہ جھوٹ بھولاہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بے نقاب کردیا۔الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناکر اس کا اصل چہرہ عوام کو دکھادیاہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کرک اور لکی سٹی میں سیلاب متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے