بریکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ سوات غالیگے پولیس کی چابک دستی جدید انداز میں چور گرفتار تمام چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد ملزم گرفتار مزید تفتیش شروع کوئی یہ نہ سوچئے کہ چوری کر کے بھاگ جائیں گے کے پی کے پولیس لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کر نا جانتے ہیں اب ہم کسی کو چوری ڈاکہ ذانی یا کوئی غیر قانونی کام نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ غالیگے حبیب سید خان اور اے ایس ائی شہریار خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں مانیار میں امتیاز خان کے گھر چوری کی واردات ہوئی رات کو کمرے کا دروازہ توڑ کر چور نے سونا اور نقدی چوری کیا جس کی رپورٹ تھانہ غالیگے میں درج ہوئی پولیس نے انتہائی کم وقت میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم عباس ولد ثانی گل کو گرفتار کر لیا  اور چوری شدہ سونا اور نقدی برآمد کر لیا  ایس ایچ او تھانہ غالیگے حبیب سید خان اور اے ایس ائی شہریار خان نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کے پاس اب جدید ٹیکنالوجی موجود ہے جس کا سہی وقت پر ٹھیک استعمال پولیس جانتی ہے جرم کرتے ہوئے مجرم یہ نہ سوچھے کہ وہ قانون سے بچ جائے گا پولیس اپنے عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا جانتی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے