ملاکنڈ (مانند نیوز ) مانندآخبار کی خبر پرایکشن ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ نے 14اگست والے بگل(باجے)پر پابندی عائد کردی۔دفعہ 144نافذ۔تفصیلات کیمطابق مانند آخبار نے دو دن پہلے عوامی شکایت پر 14اگست والے بگل (باجے)پر پابندی کے حوالے سے خبر چلائی تھی۔جس پر ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ حرکت میں اگئی۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد عارف خان نے 14اگست والے بگل (باجے) کی خریدوفروخت اور بجانے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے اس سلسلے میں عملدرآمد کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور لیویز ملاکنڈ کو احکامات جاری کردئیے۔