سوات (مانند نیوز) مینگورہ میں کشمیر بنے گا پاکستان ریلی،طلبہ واساتذہ کی شرکت،پلے کارڈ اٹھائے شرکاء پرنسپل سیف اللہ کی قیادت میں شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرکر جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے،جہاں پر خطاب کرتے ہوئے سوات برن ہال سکول اینڈ کالج کے پرنسپل اوردیگر مقررین نے کہاکہ آج کی ریلی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے ہم چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کو مظالم سے چھٹکارادلاکر انہیں آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق دیا جائے ،انہوں نے کہاکہ بھارتی بربریت کے سبب بے گناہ و معصوم کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک لاتعداداکشمیری یا تو شہیداوریا عمر بھر کیلئے معذورہوچکے ہیں مگر مقام افسوس ہے کہ ان مظالم پر اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا خاموش ہے،انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ہے کشمیر میں بھارتی جبر کو رکوانے کیلئے دنیا کردار ادا کرے،اس موقع پر سکول طلبہ نے پاکستان زندہ باد اورکشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔