کرک (مانند نیوز ڈیسک) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں یوم استحصال حقوق کشمیر کے موقع پر آج ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں یو نیورسٹی کی انتظامیہ ‘ طلباء اور فیکلٹی نے شرکت کی اور کشمیر یوں کی حقوق کے پر امن جدوجہد کی مکمل تائید اور حمایت کےلئے پرشگاف نعرے بلند کئے ۔اس ضمن میں جاری کردی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس ریلی کا اہتمام ایڈمنسٹریشن ڈائر یکٹریٹ اور پرووسٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا ـ اس ریلی کی سربراہی ڈپٹی پرووسٹ ذوالفقارعلی انجم ‘ ڈپٹی ڈایریکٹر ایڈمن عبدالبصیر’ ٹرانسپورٹ افیسر شہیداللہ اور منیجمینٹ سائسنز کے سربراہ ڈاکٹر سراج الدین نے کی ـ  ریلی میں شرکا ء نے  بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں کی استحصال کی بھر پور مذمت کی گئی تھی ـ اس مو قع پر اپنے پیغام میں وائس چا نسلر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کشمیریوں پر ہو نے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور امید ظاہر کی کہ انکی قربانیا ں بہت جلد بارآور ہونگی اور اس استحصال سے جلد چھٹکارہ پاسکیں  گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے