پشاور (مانند نیوز) ریاستی جبر کے 1095 دن مکمل ہوئے۔حق خود ارادیت کی شمع جبر سے نہیں بجھا جاسکتا مجیب الر حمن . تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کہ زیرے اھتمام مقبوضہ کشمیر امن اور استحکام کہ لنےاحتجاجی ریلی زیرے قیادت تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کہ صدر مجیب الرحمن نکاگی گئی جس میں مختلف بازاروں کہ صدور صدر عزیز حان صدر نصیر ہاشمی صدر ظفر منہاس اور دیگر مشران اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاج سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی گزشتہ تین سالوں سے لاک ڈوان کے نام پر کشمیریوں کی زندگی مزید تنگ کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پوری وادی کو کئی دہائیوں تک فوجی محاصرے میں رکھنے۔ہزاروں بے گناہ کشمیریوں اور انکے حقیقی نمائندوں کو جیلوں میں ڈالنے اور ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بے دریغ قتل کرنے کے باوجود بھارت کیوں کشمیریوں کے دل سے آزادی کی شمع نہیں بجھا سکا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو تاریخ یاد کرنے کی ضرورت ہے کہ جموں کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے جو اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد میں مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کیلئے منصفانہ جدوجہد میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے مکمل تعاون کریں۔پاکستان عالمی برادری سے بھی مطالبہ کریں کہ وہ بھارت کو کشمیری عوام پر جاری مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں ابادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی غیر قانونی کوششوں سے روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کا حامی ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے اور ماضی قریب سمیت متعدد مواقع پر اس سلسلے میں اپنے عزم اور صلاحیت کا عملی مظاہرہ کر چکا ہے۔دنیا کی تاریخ اس پر گواہ ہے کہ کسی قوم کو ظلم اور جبر سے دبا نہیں جاسکتا۔ اخر میں ملک اور قوم اور شہداد پاک ارمی کہ دعا کی گئی۔