ہری پور (مانند نیوز ڈیسک) آج  پانچ اگست کو یونیورسٹی آف ہری پور میں کشمیر کے حوالہ سے یوم استحصال منعقد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے شرکت کی۔شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید پرو وائس چانسلر، رجسٹرار ریاض محمد ، شیراز احمد کنٹرولر امتحانات ضیاء الرحمان، ایڈیشنل ڈائرکٹر ایڈمشنز، ڈاکٹر وسیم احمد، ڈاکٹر عبدالمہیمن، طلبہ و طالبات اور تمام آ شعبہ جات کے سربراہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ جبکہ سیکیورٹی سپروائزر غلام حبیب نے اپنی لکھی ہوئی نظم پیش کی۔ جبکہ ڈاکٹر عبد المتین اور ڈاکٹر عابد فرید نے موضوع کے حوالے سے سیر حاصل تقاریر کیں ۔کشمیر کے حوالہ سے گفتگو کی گئ جس میں کشمیر کی آزادی کی جدوجہد پر روشنی ڈالی گئ۔اور پروگرام مین شہدا ئے کشمیر کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئ ، اختتام پر کشمیر کی آزادی پر دعا کی گئ.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے