ملاکنڈ (مانند نیوز) ایف سی ہیڈ کوارٹر ملاکنڈ میں یوم شہدا ایف سی کو نہایت ہی احترام اور جوش و جذبہ کے تحت منایا گیا ، ڈسٹرکٹ افیسر فر نٹئیر کانسٹیبلری ملاکنڈ شربت خان افریدی سمیت شہدا ء کے والدین اوربچوں نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے، ایف سی جوانوں کے چاق و چوبدن دستہ نے سلامی دی اس حوالے سے ایف سی ہیڈ کوارٹر ملاکنڈ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایف سی شہید ہو نے والے جوانوں کے بیواؤں ، یتیم بچوں اور والدین نے بھرپور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ افیسر فرنٹیئر کا نسٹیبلری شربت خان افریدی نے کہا کہ قوم و ملک کی سالمیت اور عوام کی جان و مالک کی تحفظ کے لیے جان کی نذرانے والے پیش کرنے والوں پر پوری قوم کو فخر ہے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں وطن کے لیے قربانی دینے والے شہداء کے بچے اور دیگر لواحقین کو کسی بھی صورت میں اکیلے نہیں انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائینگے اس موقع پر شہدا کے ورثاء نے اپنے مسائل و مشکلات بیا ن کئے، ڈی ایف سی نے انہیں یقین دلایا کہ تمام جائیز مطالبات کو پورے کریں گے ۔ اس موقع پر شہدا کے ورثا کو مختلف تحاءف بھی پیش کئے گئے شہدا کے ورثاء نے ایف سی حکام کا شکریہ ادا کیا ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے