بٹ خیلہ (مانند نیوز) ریسکیو 1122 بٹ خیلہ کا ملازم نزیر گل ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہوگئے ، میت کو ابائی گاؤں کس کورونہ مردان منتقل کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ارشد اقبال اور میڈیا کوارڈنیٹر نعمان کے مطابق ریسکیو 1122 ملاکنڈ بٹ خیلہ میں ڈرائیور کی پوسٹ پر تعینات نزیر گل ساکن کس کورونہ مردان گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ، ریسکیو اہلکاروں نے انہیں بروقت ہیڈ وکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچادیا تاہم وہ بچ نہ سکیں ، میت کو ابائی گاؤں منتقل کیا گیا ہے ۔