لوئردیر (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیئر دیر پا ئین خضر حیات، اسسٹنٹ کمشنر چکدرہ  صادق احمد مہمند  نے کہا ہے کہ  حکومت سماجی خدمت پر یقین رکھتی ہے  سوشل ویلفیئر کمپلیکس  چکدرہ  میں یتیم بچوں کی کفالت اور پرورش کیساتھ تعلیم وتربیت کا خاص بندوبست کیاگیا ہے جبکہ کمپلیکس میں خواتین کو مقامی سطح پر ہنر مند بنا نے کیساتھ نوجوانوں کو کمپیوٹر میں مہارت کے اعلیٰ علوم سکھا ئیں گے نثار احمد آفیسر ریہبیلٹیشن سلیم ذادہ سوشل ویلفئیر آفیسر ادینزائی ۔ڈسٹرکٹ چائیلڈ پروٹیکشن آفیسر ابراھیم عمرذادہ پرنسپل ڈیف اینڈ ڈمپ سکول منڈا بھی اس موقع پر موجود رہے  ان خیالات کا اظہار انھوں نے چکدرہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کمپلیکس میں فوری طور پر یتیم بچوں کو داخل کرایا گیا ہے جس کو سر کاری طور پر مکمل مفت تعلیم وتربیت کیساتھ رہا ئیش کا بہترین بندوبست کیا گیا ہے اور خواتین کو مقامی سطح پر ہنر مند بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کر نے کی غرض سے دستکا ری سنٹر میں مفت خدمات فراہم کی جا رہی ہے جبکہ مقامی نوجوانوں کو کمپیوٹر میں مہارت اور ائی ٹی علوم سیکھانے کی غرض سے ائی ٹی سنٹر مکمل فعال ہے اور نوجوان کمپیوٹر کورس مکمل کر رہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر ادینزائی صادق احمد مہمند نے متعلقہ سوشل ویلفیئر حکام پر زوردیاکہ وہ آج سے علاقہ میں یتیم بچوں اور ہنرمند خواتین کی رجسٹریشن کاعمل شروع کریں،انہوں نے کہاکہ سوشل ویلفیئر کمپلکس کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، اس سے قبل سوشل ویلفیئر آفیسر خضر حیات نے اپنے خطاب میں کہاکہ مذکورہ کمپلکس میں خواتین دستکاری سنٹراورکمپیوٹر کورس سنٹر سمیت بچوں کے لئے نرسری سکول چالوہے جس میں 30تک طلبہ زیرتعلیم ہیں جبکہ کمپیوٹر سنٹر میں تین ماہ کاکورس کیاجائے گا،انہوں نے کمپلکس میں ایل ایچ وی اور سپرنٹنڈنٹ کی خالی آسامیوں اورکمپلکس کی سولرائیزشن ڈی ایس ایل اور  چاردیواری کے عدم تعمیر کی نشاندہی کی ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے